مختار پٹھان بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر نامزد، پارٹی اعلی کمان سے اظہار تشکر
ہمناآباد: 26/ اکٹوبر(ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی ہمناآباد کے سنئیر اقلیتی قائد محمد ظہیر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہیکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اعلی کمان نے مختار پٹھان کو اقلیتی مورچہ کا ریاستی صدر نامزد کیا ہے،
مختار پٹھان کو ماضی میں پارٹی نے کئی ایک اہم ذمہ داریاں عائد کی ہیں جسے انہوں نے بخوبی نبھا یا ہے پارٹی نے انہیں ترقی دیتے ہوئے اقلیتی مورچہ کا ریاستی صدر نامزد کیا ہے۔
محمد ظہیر نے ان سے توقع ظاہر کی ہیکہ وہ اپنی اس نئی ذمہ داری کو بخو بی نبھائیں گیں اور اقلیتوں کو پارٹی سے جوڑنے کی ہر ممکنہ کو شش کریں گیں۔مختار پٹھان کو اقلیتی مورچہ کا ریاستی صدر نامزدکرنے پر محمد ظہیر نے پارٹی اعلی کمان سے اظہار تشکر کیا ہے۔