اے بی وی پی کے تحت شمال مشرق ریاستوں کی یاترا سے متعلق تقریب
بیدر: 26/اکٹوبر (وائی آر) اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) بیدر کے تحت شہرکے سوامی نریندرناتھ پی یوکالج میں ”شمال کا علم، بھارت کا علم“ نامی عنوان پر تقریب کا انعقادعمل میں آیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے بی وی پی ضلع بید رکے قائد یوگیش ایم بی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ودیارتھی پریشد صرف طلبہ کے مسائل کے خلاف احتجاج منظم نہیں کرتی بلکہ ہمہ جہت ترقی کے لئے ریاستی اورملکی سطح پر انجینئرنگ طلبہ، قانون کے طلبہ، طب کے طلبہ اس طرح تمام میدانوں کے طلبہ کے مسائل کے حل کی کوششوں کے ذریعہ قومی وچار کے پیش نظر طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔
اے بی وی پی کے ریاستی معاون سکریڑی ریون سدا جاڈر نے بتایاکہ 1962کو چین کے ہندوستان پر حملہ کے وقت شمال مشرقی ریاستوں آسام، میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش، میزوروم، تری پورہ، ناگالینڈ ان 7ریاستوں میں قومی جذبات کو پیدا کرنے اور اس میں اضافہ کے لئے 1966کو سِل (اسٹوڈنٹس ایکسپرینس ان انٹر اسٹیٹ لیونگ) نام سے مذکورہ علاقے میں طلبہ میں ادھیان کیاگیاتھا۔ تاکہ قومی جذبہ کو فروغ ملے اور قومی غیرت میں اضافہ ہوسکے۔
پروگرام میں پرنسپل منگلا مجکورے نے بھی بات کی۔ کلپنا مٹھ پتی انتظامی صدر نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس تقریب میں اے بی وی پی کے قائدین امر سلطان پورے، نکھل ہنگے، مانک راؤ پاٹل، وشال اپادیائے، وکاس سمیت دیگر طلبہ شریک رہے۔ اے بی وی پی کے ریاستی رکن آنند ڈی کومگڑی کر نے نظامت کی۔ تعلقہ قائد اروند نے استقبال کیا۔ اس بات کی اطلاع اے بی وی پی ذرائع نے دی ہے۔