صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو تہنیت و مبارکباد
بیدر:26/اگست (اے بی این) بیدرشہر کے آنندنگر میں واقع پتریکا بھون کے تعمیراتی کام کا آئندہ ہفتہ دورہ کروں گا۔ اور میرے حصہ کے تعاون کااعلان کروں گا۔ یہ بات محکمہ قابل تجدید توانائی، کیمیا اور کھادکے مرکزی وزیر برائے مملکت بھگونت کھوبا نے KUWJ کی طرف سے مبارک باد وصول کرنے کے بعد جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہی۔ دیگر اضلاع میں پتریکا بھون موجودہے۔ بیدر میں پتریکا بھون کے کام کو فوری طورپر پایہ تکمیل تک پہنچناچاہیے۔ اس بات کا وزیر نے بھروسہ دلایا۔
KUWJ بیدر یونٹ کے صدر اشوک کرنجی نے بھی چند باتیں اپنی جانب سے رکھیں۔ سکریڑی شیوکمار سوامی نے کہاکہ پتریکا بھون 90فیصد مکمل ہوچکاہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے اس کا افتتاح ہو۔ مرکزی وزیر کے آج کے تہنیتی پروگرام میں KUWJ کےمذکورہ عہدیداران کے علاوہ ضلع نائب صدر شرینواس چودھری، دیپک منہلی، جنرل سکریڑی ناگشٹی دھرم پورے، خازن پرتھوی راج ایس، دیگر صحافیوں میں عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر، محمد علیم الدین بندہ نوازی کے بی این ٹائمز، گوپی چند تانڈلے وغیرہ موجودتھے۔