بسواکلیان: شیرسواربیت المال کی ایمبولنس، ایمرجنسی میں ہرشہری کے لیے دیں گی سروس
بسواکلیان: 25/ اکٹوبر(کے ایس) شیر سوار بیت المال کی جا نب سے حال ہی میں طئے کئے گئے فیصلے پر عمل کر تے ہوئے آج گلبرگہ شوروم سے ایمبو لینس حادثہ اتفا قی اور دوسرے اہم ضروریات کی تکمیل کے لئے ایمبو لنس حاصل کرلی ہے۔
جسکا افتتاح جناب حضرت ضیا ء پا شاہ نے کیا اوربتایا کہ شیر سوار بیت المال کی جانب سے چلائے جا نے والے اس ایمرجنسی سہولت کو حاصل کریں جو بلا امتیار مذہب و ملت سرو یس دیں گے اور عوام سے خواہش کی ہے کہ یہ ایمبو لنس کو استعمال کرکے اس سے بھر پور فائدہ حاصل کریں۔
اس مو قع پر جاوید نظامی صاحب، جناب الحاج معین الدین صا حب موظف AEEبسواکلیان، جناب پتھرو صا حب، جناب بھو سگے، محمد ماجد بارود وا لے،حضرت ضیا ء پاشاہ دیکھے جا سکتے ہیں۔