ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

کرناٹک اردواکاڈمی کاچیرمین بیدر سے ہو: وزیر پربھوچوہان سے اپیل

بیدر: 25/اکٹوبر (وائی آر) ضلع بیدر کرناٹک کا پسماندہ ضلع کہلاتاہے۔ لیکن اس احمری زمین سے ادبی نامور لعل وگہر وجود میں آئے ہیں۔ اور بفضل ِ تعالیٰ آرہے ہیں۔ اس ضلع کے شہر بیدرسے پہلا مثنوی نگار فخردین نظامی اور مشہور ومعروف شاعر غلام مصطفی عشقی کا رشتہ رہا۔ فخردین نظامی کی مثنوی ”کدم راؤ پدم راؤ“ چہاردانگ عالم مشہور ہے۔ اور غلام مصطفی عشقی کا سلام ”یاشفیع الوریٰ“ ساری دنیا میں پڑھاجاتاہے۔ اور سنا جاتاہے۔ یہ باتیں بزر گ شاعر جناب محمدامیرالدین امیرنے کہی ہیں۔

انھوں نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ آج بھی بید رکی سرزمین ادب کے نگینوں سے مالامال ہے۔ یہاں کی ادبی تنظیمیں بھی حرکیاتی وفعال ہیں۔ اور اردو کی ترقی وترویج میں دن دونی رات چوگنی منہمک ہیں۔اس لئے اس مرتبہ کرناٹک اردو اکادمی کا چیرمین بیدر سے ہو۔

بیدر ضلع کی کوئی موزوں شخصیت کو چیرمین شپ کی ذمہ داری دی جائے۔ جناب اکرام باگ، جناب شمس الدین حکیم لیکچرر، جناب محمد ظفراللہ خان، ڈاکٹر عبدالقدیرچیرمین شاہین ادارہ جات،عبدالصمد بھارتی اور دیگر نام کرناٹک اردو اکادمی کی چیرمین شپ کے لئے ہوسکتے ہیں۔

ان اسمائے گرامی پر غور کرتے ہوئے اس مرتبہ وزیر اقلیتی بہبوداور ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان اردو اکیڈمی کا چیرمین بیدر کے کسی مناسب فرد کو نامزد کریں۔اس عمل سے بیدر میں ادبی سرگرمیاں برق رفتاری سے آگے بڑھیں گی۔ جس سے اردو کی ترقی وترویج کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!