ادبی دنیانثر

“تعلیم، ترقی، تعمیر” رہنمائے طلبہ مدارس کتاب: ایک تعارف۔ ایک تجزیہ

تبصرہ نگار: محمدیوسف رحیم بیدری، کرناٹک

ایس آئی او خالص طلبہ کی ملک گیر اسلامی تنظیم ہے جس نے اپنی عمر کے 37سال کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں۔ ایک دور تھا جب ایس آئی او کے ساتھ نوجوان بھی ہواکرتے تھے۔ لیکن گذشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے ایس آئی او کو پوری طرح طلبہ مرکز تنظیم بنادی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ایس آئی او نے مدرسوں کے طلبہ کو بھی اپنے ساتھ لینا شروع کیااور آج عربی مدارس کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد ایس آئی او کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ ان ہی مدارس کے طلبہ کی رہنمائی کے لئے کتاب ”تعلیم، ترقی، تعمیر“ کے عنوان سے منظر عام پرایس آئی او نے لائی ہے۔

جولائی 2019میں شائع یہ کتاب 6ابواب پرمشتمل ہے۔ پہلاباب اقتباسات:علم وتعلیم کے عنوان کے تحت ہے۔ جس میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ، علامہ حمیدالدین فراہی، علامہ شبلی نعمانی، مولانا ابوالحسن علی، علامہ اقبال، مولانا سید مودودی، مولانا محمدعلی جوہر، سرسید احمد خان، اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے اقوال شامل ہیں۔

باب دوم:زاویہ نظر میں علوم شرعیہ، سماجی اور سائنسی علوم، ٹکنالوجی اور انجینئرنگ، اقتصادیات، وغیرہ پر مولانا محی الدین غازی، ڈاکٹر عمیر انس، ڈاکٹر محمد رفعت، انجینئر سیدسعادت اللہ حسینی، ڈاکٹر وقار انور، ایچ عبدالرقیب، اور خان یاسر کے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔

باب سوم:رہنما خطوط برائے کیرئیر کونسلنگ ہے۔ جس میں عصری علوم کے لئے درکاراہلیت، ملک کے چند معروف تعلیمی ادارے، بیرون ملک کے تعلیمی ادارے اور فاصلاتی تعلیم، آن لائن ایجوکیشن کے بارے میں بتایاگیاہے۔

باب چہارم:ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے عنوان سے ہے۔ جس میں سماجی علوم، کامر س، سائنس، طب اور انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کے بارے میں مختصر معلومات دی گئی ہیں۔ باب پنجم میں مسابقتی امتحانات سیول سروسیز NEET, TET, JEE, CETوغیرہ کے بارے میں مختصر طریقے سے لکھا گیاہے۔

آخری بات ششم اسکالرشپس فراہم کرنے والے اداروں سے متعلق ہے۔ کتاب کا پیش لفظ برادرعبدالودود سکریڑی SIOآف انڈیا نے لکھاہے۔ کافی پرمغز پیش لفظ ہے۔ مدراس کے طلبہ کے لئے ترتیب دی گئی یہ کتاب اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب ہے۔

مدارس کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس کتاب سے استفادہ کریں۔ کتاب کے لئے 8447622919، 8970588874 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!