ہمناآباد میں باغبان برادری کا اجلاسِ عام، الیاس باغبان کا خطاب
ہمناآباد: 21/اکٹوبر- (ایس آر)جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہو تا ہے،اور انتشار پیدا کرنے کا کام شیطان کا ہوتا ہے، جمیعت کے صدر منتخب ہونے پر جنت کا سرٹیفگٹ حاصل نہیں ہو تا ہے ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے اسکو نبھانہ پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ہمناآباد کے سوپر فنکشن ہال میں منعقد کردہ جمیعت باغبان کے اجلاس عام سے الحاج الیاس باغبان صدر آل انڈیا باغبان رائن ٹرسٹ وصدر جمیعت باغبان کرناٹک نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کے باغبان برداری کے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں ہر مقامی جمیعت کو چاہئیے کے باغبان برداری کے کتنے بچے اسکول کو جارہے ہیں اور کتنے نہیں جا رہے اسکی تمام تفصیلات اپنے پاس رکھیں اگر کوئی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے تو اسکی وجوہات کا پتہ لگوائیں ہر بچہ کو دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے کاروبار کرنے کے لئیے بھی دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنا ہے ترکاری فروش کرنے کے لئیے آج بازار میں ملٹی نیشنل کمپنیاں آئی ہیں اور انکے یہاں پر ملازمت کرنا ہے تو دسویں جماعت پاس ہونا لازمی ہے۔
باغبان برداری کی جانب سے ایک اسکول کھولنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے عنقریب اس پر عمل آواری ہوگی۔انہوں نے باغبان برداری کے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کے وہ ایمانداری کے ساتھ کاروبار کریں اور خوب ترقی کریں اور فلاحی کاموں میں بھرپور تعاون پیش کریں اس موقع پر الیاس باغبان کی جانب سے قراردار پیش کی گئی کے باغبان برداریوں کی شادیوں میں نقد مہر ادا کیا جائے گا،ایک کھانہ اور ایک میٹھا بنایا جائے گا،بیت المال قائم کیا جائے گا جسکے تحت باغبان برداری کے ہر کاروباری کی دوکان میں ایک ڈبہ رکھا جائے گا،آپسی اختلافات کو مل جلکر حل کرنا ہوگا اورعدالت کو نہیں جا نا ہوگا۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر تمام قراردار کی تائید کی اور اس پر آج ہی کے دن سے عمل پیرا ہونے کا اقرار کیا۔
اس اجلاس سے الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسلمانوں کی ترقی آگے بڑھنے میں نہیں بلکہ چودہ سو سال پیچھے جاکر اللہ کے رسول ﷺ کے احکات پر عمل پیرا ہونے پر ہے انہوں نے تعلیم کے بارے میں کہا کے تعلیم اللہ تعالی کی صفت ہے اور جو اللہ تعالی کی صفت سے جڑتا ہے وہ کامیاب ہو تا ہے مسلمانوں کے اندر تعلیمی بیداری آنا بیحد ضروری ہے۔ مالدار لوگ امام ہیں غریبوں کے مالدار لوگ سادگی پر آجائیں تو انکی اقتداء غریب لوگ بھی کریں گی۔ اپنی شادیوں میں ایک کھانہ اور ایک میٹھا بنائیں مہر کی رقم نقد اداکریں اورجوبھی نیک کرنے کا ارادہ کریں اس سے قبل اپنی نیت کو درست کرلیں۔
مفتی غلام یزدانی نے خطاب کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے آج پوری دنیا بیدار ہے اگر کوئی سویا ہوا ہے تو وہ مسلمان سویا ہوا ہے اور مسلمانوں میں دوبرادی خواب غفلت میں ہیں ایک قریش برداری اور دوسری باغبان برداری، مسلمان اب بیدار نہیں ہونگے تو کب بیدار ہونگے آج مسلمانوں میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ اتحاد بہت بڑی طاقت ہے اگر ہم متحد رہیں گیں تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی، خوف کے وقت بھیڑیاء اور شیر ایک جگہہ پر جمع ہو جاتے ہیں مگر مسلمان ایک ہونے کو تیار نہیں ہیں۔
تمام دنیا میں مسلمانوں کی کثیر آبادی اور قدرتی وسائل کا ذخیرہ مسلمانوں کے پاس ہونے کے باوجودہم ذلیل ہو رہے ہیں اسکی وجہہ یہ ہیکہ ہمارے درمیان انتشار آگیا ہے،غیر مسلم احباب ماضی میں مسلمانوں کے اتحاد کو دیکھ کر ایمان قبول کرتے تھے۔ جو قوم تعلیمی میدان میں آگے بڑھتی ہے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے انہوں نے اسکی مثال دیکر بتلایا کہ جاپان جو کئی سال پہلے بھیک مانگا کرتا تھا وہ آج ہندوستان کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے اسکی وجہہ یہ ہیکہ انہوں نے تعلیم کے میدان میں خوب ترقی کرلی ہے مگر جس قوم کے نبی کو پہلی وحی پڑھنے کی آئی اُس نبی کی قوم آج تعلیم سے محروم ہوگئی ہے۔
سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چار فیصد مسلمانوں کے بچے اسکول کوجاتے ہیں جب تک ہم تعلیم حاصل نہیں کریں گیں تب تک مسلمانوں کی ترقی نہیں ہوگی،اللہ کے رسول اکرل ﷺجب مدینہ آئے تو سب سے پہلے انہوں نے مدرسہ قائم کیا۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کے وہ بغیر لین دین کے اپنی شادی کرلیں لین دین کی وجہہ سے آج ہماری شادیاں ناسور بن گئی ہیں۔اس اجلاس کا آغاز مفتی سُہیل عاطف قاسمی ؔکی قرآت کلام پاک سے ہوا نعت نبوی کا بھی انہوں نے نذرانہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض سید عمران نے ادا کیے،الحاج محمد عبدالقاد چودھری نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس اجلاس میں دیگر خصوصی مہمانوں میں عبدالرشید، عبدالحمید،محمد اقبال،محمد محمودانجنئیر،محمد مولاصاحب نے شرکت کی۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئیے محمد عبدالقدیرکرانہ مرچنٹ، محمد عبدالخالد کنٹرولر، سید فیاض گتہ دار، محمد حمایت پاشاہ، محمد معین الدین دوبلگنڈی،محمد عبدالستار چودھری،محمد اسماعیل،محمد طاہرعلی،محمد مُنیر،عبدالشکور کرانہ مرچنٹ،سید زاہد،محمد خواجہ معین الدین پاشومیاں،محمد عبدالشکو صوفائن،محمد متین کمیشن ایجنٹ،محمد مقصود علی کمیشن ایجنٹ، محمد عبدالحق آر،ٹی،سی، محمد ظہور الدین،محمد ابرہیم، محمد احمد پٹیل، محمد یوسف سوداگر، محمد وزیر باغبان،کےعلاوہ باغبان برداری کے دیگر احباب نے اپنا تعاون پیش کیا۔ اس اجلاس عام میں چٹگوپہ،بیدر،بھالکی،بسواکلیان،منااکھیلی،ہیلی کھیڑ(بی)،دوبلگنڈی،رآجیشور،راجولہ کے باغبان برداری کے لوگوں نے شرکت کی۔