ضلع بیدر سے

نارائن پور میں شراب مکت گاؤں مہم

بسواکلیان : بسواکلیان کے موضع نارائن پور میں جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے نارائن پور کو شراب مکت گاؤں بنانے مہم منائی جارہی ہے۔اس ضمن میں نارائن پور کی جامع مسجد سے گرام پنچایت آفس تک ایک ریالی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران کے علاوہ گرام پنچایت کے اراکین اور گاؤں والوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔ریالی کے دوران گاؤں کی عوام نے ہمارا سپنا شراب مکت گاؤں اپنا نعرہ سبھی کی زبان پر رہا۔ اس موقع پر گاؤں والوں کی جانب سے تحصیلدار بسواکلیان کو ایک یاداشت پیش کی گئی جس میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!