بسواکلیان: 8/ستمبر کو بائیک ریالی و جلسہ عام
بسواکلیان: 6/ستمبر۔(کے ایس) بسواکلیان میں شرمتی شالینی سنجیوکمار واڑیکر (President, Indian Ambience Vineyards pvt,Ltd) کی جا نب سے8/ستمبربروز اتوار کوصبح 11:30بجے اسٹیڈیم گیٹ سستاپور بنگلہ بسواکلیان میں ہلمنٹ کی تقسیم عمل میں آئیگی،
جسکا افتتاح مہا منڈلیشور سادھوی نیرنجن جوتی جی (Honable Central Minister of Rural Development & Panchayat Raj Govt.India New Delhi) کے ہاتھوں ہوگا۔
جس کے بعد سستاپور سے سبھا بھون تک ایک بائیک ریالی نکالی جا ئیگی جو ایک جلسہ عام میں تبد یل ہو کر ڈاکٹر اوم پرکاش جا دھوکو تہنیت پیش کی جا ئیگی، اس خصوص میں مقر یرن اپنے اپنے مقالےجات پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اوم پرکاش جا دھونے مرہٹا سماج کیلئے مہارشٹرا میں ریزورویشن کو حا صل کر نے کے لئے اپنی گراں قدرخدمات پیش کرتے ہوئے مہاشٹرا میں مرہٹا سماج کوریزورویشن دلایا۔
ان کا تعلق بسواکلیان کے موضع کوہ نور سے ہے اور ایک عرصے سے ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے شرمتی شالینی سنجیوکمار واڑیکر نے ان کی تہنیت کا پرو گرام ترتیب دیا ان کے علاوہ یوراج چھتراپتی سمبھا جی راجے (شیوا جی مہاراج کے11ویں نسل سے تعلق رکھنے والے پر پوتے) بھی اس پروگرام میں مو جود ہونگے۔
ایم جی مولے سابقہ رکن اسمبلی،جے پٹیل اورسنجو وا ڑے کر نے مشتر کہ پریس کا نفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر اوم پرکاش جا دھوکی خدمات کو دیکھتے ہوئے اس پر وگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس کو بھر پور تعاون کریں گے۔