مدنپورہ: غیر اردو داں طبقہ کے لئے 26 اکتوبر سے مختصر۔ مدتی کورس کا آغاز
ممبئی: قرطبہ وزڈم کلب و حاجرہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق قرطبہ وزڈم کلب کی جانب سے 10 سال سے زیادہ عمر کے لڑکے لڑکیوں اور مرد و خواتین غیر اردو داں طبقہ کے لئے دیوالی کی تعطیلات میں اردو سیکھانے اور اہم معلومات کی فراہمی کے لئے ایک مختصر۔ مدتی کورس انجمن خیرُالاسلام ہائی اسکول، مدنپورہ میں حاجرہ ٹرسٹ کےتعاون سے 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک دوپہر 3.30 سے 5.30pm منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ کورس کی کوئی فیس نہیں ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ بلا معاوضہ مواد بھی فراہم کیا جائے گا۔ اردو سیکھنے کے ساتھ ساتھ اہم معلومات، شہریت کی پہچان،ماحولیات،ضروری دستاویزات کی تیاری کیسے کریں، محفوظ سرمایہ کاری و بینکنگ،سوشل میڈیا کے آداب و احتیاطی تدابیر جیسے موضوعات پر رہنمائی کے لئے لیکچرس کا اہتمام بھی کیا جائےگا۔
عوام الناس بالخصوص نوجوان لڑکے لڑکیوں سے گذارش ہیکہ وہ فوراً رابطہ قائم کریں اور اپنے داخلہ کو یقینی بنائیں۔ داخلہ کےلئے رابطہ قائم کریں محترمہ ثمینہ حکیم 9819105777جناب عامر انصاری 9619255719