آواز: عوام سےضلع بیدر سے

بسوا کلیان-ہلسور روڈ کی خستہ صورتحال سے عوام کو دشواریوں کا سامنا

بسواکلیان: 20اکٹوبر(کے ایس) بسواکلیان سے ہلسور کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ عوام دُشواریوں سے گذر رہے ہیں ارباب مجاز کو توجہ دلوانے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اس راستے سے بڑی اور چھوٹی سواریوں کا 24گھنٹے گزر ہے۔رات کے اوقات میں یہ راستہ بےحد خطر ناک صورت اختیار کر لیتا ہے۔

چو نکہ اب بارش کاموسم ہے اور کچھ دنوں سے بارش مسلسل جا ری ہے جسکی وجہ سے راہ گیروں کو دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ رکن اسمبلی اس راستے سے آمد رفت کرتے ہیں لیکن وہ بھی اس راستے کی درستگی کے لئے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرنے سے خاصر ہیں۔

عوام جاننا چاہتی ہے کہ ارباب مجاز آخر اس راستے کو کب تعمیر کرینگے۔ گزشتہ 3سال سے اس راستے کی حالت جوں کی توں ہے، عوام فوری طور پر انچارچ منسٹر بیدر ضلع کو اس جانب اپنے اختیارات کے ذریعہ تعمیری کام کو انجام دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!