ضلع بیدر سے

مینکاپاٹل کو کنڑا ساہتیہ پریشد کی خاتون نمائندہ نامزد کیاگیا

بیدر: 17/اکٹوبر (وائی آر) خاتون ادیب محترمہ مینکا پاٹل کو ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کی خاتون نمائندہ کے طورپر نامزدکیاگیاہے۔ یہ بات کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلع صدر سریش چن شٹی نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ اور کہاکہ کنڑا ساہتیہ پریشد میں نئے قواعد کے مطابق خاتون نمائندہ کی نامزدگی کرنے مرکزی کاساپا نے ہدایت دی تھی۔

مینکاپاٹل نے ”بسواکیرتی“ نامی شعری مجموعہ اور ہلسور کے ڈاکٹر شیوانند مہاسوامی کی زندگی پر ”بسواپریہ ڈاکٹر شیوانند مہاسوامی“نامی کتاب تحریر کی ہے۔ اس کے علاوہ استری شکتی پتریکا کی وہ قلمکار ہیں۔ کئی اخبارات اور مجلہ جات، مرتبہ کتابوں میں لکھتی رہتی ہیں۔ روٹری کلب اور کرانتی گنگوتری اکاناگلامبیکا مہیلاسنگٹھن سمیت کئی تنظیموں سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کی یہ سرگرمیاں قابل فخر ہیں۔ ان کی ان ہی سرگرمیوں کے پیش نظر کاساپا نے انھیں نمائندہ نامز دکیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!