ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں نصف گھنٹے کی موسلادھار بارش سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل، بلدیہ کی لاپرواہی منظر عام پر

ہمناآباد: 17/اکٹوبر (ایس آر)ہمناآباد میں آج دوپہر میں ہوئی موسلا دھار بارش جو کے نصف گھنٹے تک ہوتی رہی کے نتیجہ میں شہر کی اہم ترین سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئی،جسکی وجہہ سے راہ چلتے مسافرین کو مشکلات کا سامنہ کرناپڑا۔نالیوں کی عدم صفائی کے باعث کئی نالیاں بند ہوگئی اور نالیوں کی گندگی سڑک پر آگئی،گلبرگہ روڈپر گادا پیٹرول پمپ کے روبر ایک چھوٹی نالی موجود ہے جو ہر بارش کے موسم میں کچرے کی وجہہ سے بند ہوجاتی ہے بارش تھم جانے کے بعد بلدی عملہ کی جانب سے صفائی کی جاتی ہے مگر اس نالی کا کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا جاتا ہے اگر اس نالی کی توسیع کی جائے تو قوی امکان ہیکہ اس مسلۂ کا مستقل حل برآمد ہو سکتا ہے مگر نہ جانے کیوں بلدے حکام اس سنگین مسلۂ پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔

ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے ہمناآباد بلدیہ میں رقم کا کوئی مسلۂ نہیں ہے ہر سال کروڑں روپیوں کی مالی امداد حاصل ہوتی ہے موجودہ وقت میں نگر اُوتھان فیس تھری اسکیم کے تحت پانچ کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں جس میں سے صرف 52لاکھ روپے خرچ کرتے ہوئے سی سی روڈ کی تعمیر کی جارہی مابقیہ رقم سے گلبرگہ روڈ پر موجود چھوٹی نالی کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کو چاہئیے کے وہ اس نالی کی توسیع کے ضمن میں بلدی عملہ کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اس مسلۂ کو حل کرنے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!