ضلع بیدر سے

امبیڈکر کو پڑھیں، بیدر کے بی وی کالج میں پروگرام کاانعقاد

بیدر: 17/اکٹوبر (وائی آر) محکمہ کنڑا اینڈ کلچر، بی وی بھوم ریڈی کالج کے شعبہ کنڑا کے اشتراک سے آج 17/اکٹوبر کو بھارت رتن ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کو پڑھیں پروگرام کا خصوصی انعقادعمل میں آیا۔ اس پروگرام میں لیکچرراور سابق صدر کنڑ اساہتیہ پریشد پروفیسر سدرامپا ماسی مڑے نے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے بتایاکہ انسان کے پڑھنے ہی سے اس کی زندگی بنتی ہے۔ تعلیم، تنظیم اور احتجاج کے ذریعہ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر نے سماج کو بدلا۔ انھوں نے 15قابل ذکر کتابیں لکھیں اور 10ادارہ جات کو تشکیل دیا۔کنڑا اینڈ کلچر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر سدرام سندھے نے استقبالیہ کلما ت کہے۔ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی زندگی،ان کی کتابیں اور تقاریر نئی نسل اور دیش کے ہر شخص کو متاثر کیاہے۔

تقریب کا افتتاح کرنے والی نیشنل انگلش میڈیم اسکول کی پرنسپل شری لتا نے اپنے خطاب میں کہایواین اونے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی خوبیوں، اور کام کودیکھتے ہوئے ان کے یوم پیدائش کو ”ورلڈ نالج ڈے“کے طورپر اعلان کیا۔ بی وی بھوم ریڈی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے سات نور نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں کالج کے لیکچررس اور اسٹاف کے علاوہ طلبہ موجودتھے۔ پروفیسر شیلجا چندرشیکھر نے نظامت کی۔ ڈاکٹر ہنمنت اپا سیڈمکر نے استقبال کیا۔ پروفیسر وامن راؤ کلکرنی نے اظہار تشکرکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!