ضلع بیدر سے

ضلع بیدر کے اماموں اور موزن کے لئے وقف آفسر یونس جمعدار کی ہدایت

بسواکلیان: 16/اکٹوبر(کے ایس)۔سید طفیل محمد محسن وقف اسٹیٹ انفارمیشن سنٹر بسواکلیان کے بموجب جناب یو نس احمد جمعدار وقف آفسر ضلع بیدر نے یہ ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر کے مساجد کے ذمہ دار حضرات اپنے اپنے مساجد کے امام و موزن کے تصدیق نامے یا وہ پا بندی سے خدمات انجام دے رہے ہیں یا نہیں اسکی چار کاپی اور ان کے ساتھ ادھار اور بینک پاس بک (پہلا اور آخری پیج کے2 کاپی) کے 2 دو زیراکس، ان تمام تصدیق نامے پر صدر اور سکریٹری کی دستخط اور اسکا سیل لگا اپنے کمیٹی کے لیٹر پیاڈکے ساتھ،راست وقف آفسر بیدر کو میل کریں یا اپنے قریبی وقف انفارمشن سنٹر میں داخل کریں۔

مزید یہ کہا کہ اس سے قبل یو نس احمد ضلع وقف آفسر بیدر نے بسواکلیان کے دورے کے مو قع پر پر یس کا نفر نس سے مخا طب کئے تھے کہ تما م امام و موزن اس ماہ کی 25تاریخ سے قبل تصدیق نا مے دا خل کریں تب ہی ہد یہ جاری کیا جا ئے گا اور اس کے لئے بیدر تک آنے کی ضرورت نہیں ہے بسواکلیان والے اپنے وقف انفارمیشن سنٹر جامع مسجد مین روڈ منڈائی میں داخل کر یں یا Mailکریں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:9620099818,9902093835

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!