بینائی میں کمی کے باوجود حافظ سید عابدحسین ایک کامیاب تاجر
بیدر: 15/اکٹوبر (وائی آر) ملک میں وقتاً فوقتاً ایسی خبریں گردش کرتی ہیں کہ کسی نے اپنے فن میں کمال کردیا، کسی دوسرے نے ریکارڈ بنادیا۔ حال ہی میں ایک خبر سوشیل میڈیا پر خوب وائر ہوئی کہ آنکھوں میں بینائی کم ہونے کے باوجود طالبہ نے IASامتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔
بیدر میں بھی آنکھوں میں بینائی کم ہونے کے باوجود حافظ سید عابد حسین ایک کامیاب تاجر ہیں۔ بیرون شاہ گنج کے رہائشی حافظ سید عابد حسین کے والد سید عبدالغفور صاحب ملٹری میں ملازم تھے۔ جس وقت سیدعابد حسین پیدا ہوئے تو پتہ چلاکہ ان کی آنکھوں میں بینائی نہایت ہی کم ہے۔ علاج معالجہ چلتارہا۔ مدراس اور دیگر مقامات کے آنکھوں کے دواخانوں میں علاج ہوتارہا۔ اسی درمیان حافظ سیدعابد حسین نے روحی منجن شروع کیا۔ابتداء میں وہ مختلف چوراہوں پر منجن فروخت کرتے رہے۔
کچھ عرصہ بعد انھوں نے اپنے بچوں کے ساتھ روحی منجن کے علاوہ روحی پین بام شروع کیا۔ جس کو کافی پسند کیاگیا۔لیکن ان کا روحی منجن ہرطرف چھاجانے کے سبب ان کی تجارت کی بنیادرہا۔ جس کی خوبی یہ ہے کہ مسوڑھوں سے خون بہنے والوں کے لئے یہ منجن اکسیررہا۔ حافظ سید عابد حسین صرف نام کے حافظ نہیں ہیں۔ باضابطہ قرآن مجید کو حفظ کررکھاہے۔ اورایک عرصہ تک مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے اور درسِ قرآن بھی دیاکرتے تھے۔
آج بفضلِ الٰہی حافظ سید عابد حسین اپنے روحی منجن اور پین بام کو ویان میں لے کر دوکان دوکان پہنچاتے ہیں اور اپناکاروبار کامیابی سے چلارہے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ روحی منجن، روحی ڈینٹل آیورویدک میڈیسن اور روحی پین بام یہ تین پروڈکٹ اہم ہیں۔ روحی پین بام سردرد، کمردرد،گردن وپٹھوں کادرداور جوڑوں کے درد کے علاوہ سردی، زکام ونزلہ کی شکایت میں نہایت مفید ہے۔زائد تفصیلات کے لئے 9449459429 پر حافظ عابد حسین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔