رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے پانچ کروڑ روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا
ہمناآباد: 15/ اکٹوبر(ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے نگر اُوتھان فیس تھری اسکیم کے تحت پانچ کروڑروپیوں کے ترقیاتی کاموں کو بھومی پوجا کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا آغاز کیا۔ پانچ کروڑ روپیوں کی رقم جملہ 9 پیکج کے ذریعہ مختلف ترقیاتی کاموں میں خرچ کی جائیگی پہلے پیکج کے تحت کلور روڈ تا کٹھلی روڈ تک سی،سی روڈ اور بریج تعمیر کیا جائے گا، جسکے لیے 52لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس افتتاحی تقریب میں رکن بلدیہ وسابق صدر بلدیہ محمد افسرمیاں، رکن بلدیہ سُنیل پاٹل،رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر،رکن بلدیہ انیل پلری،رکن بلدیہ گُجماناگ ریڈی،سید فیاض علی گتہ دار،سید ظفر اسلم کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔واضح ہو کے مذکورہ ترقیاتی کام ہمناآباد بلدیہ کے ماتحت انجام دیے جارہے ہیں مگر اسکی اطلاع ہمناآباد کے صحافیوں کو ہمناآباد بلدیہ کی جانب سے فراہم نہیں کی گئی ہے دیگر ذرائع سے صحافیوں کو اطلاع ملی ہے صحافیوں کو اطلاع نہ دیے جانے پر ہمناآباد کے صحافیوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔