تازہ خبریں

’ نفرت انگیزتقاریر‘ پرFIR درج کرنے کا فیصلہ جلد کریں: سپریم کورٹ

ایف آئی آر کے اندراج اور منصفانہ تحقیقات کی مانگ کرنے والی ان کی عرضیوں پر ہائی کورٹ میں سماعت پر فیصلہ کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ گزشتہ سال دہلی فسادات سے قبل کئی برسراقتدار بی جے پی لیڈروں کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواستوں پرسماعت جلد مکمل کریں۔ جسٹس ایل. ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوای کی بنچ نے درخواست گزار محمد ناظم اورایک دیگر کی درخواست پر ہائی کورٹ سے کہا کہ ان درخواستوں پر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی کوشش کرے۔

درخواست گزاروں نے بنچ کے روبرو استدعا کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہائی کورٹ ان کی درخواستوں کی سماعت میں تاخیر کر رہی ہے جس کی وجہ سے اب ان کی انصاف کی امید معدوم ہوتی جارہی ہے۔

الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما اور کپل مشرا کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر فسادات کو بھڑکانے کے عوامل میں شامل تھیں، لیکن اس سلسلے میں شکایت کے باوجود دہلی پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج نہیں کی۔

ایف آئی آر کے اندراج اور منصفانہ تحقیقات کی مانگ کرنے والی ان کی عرضیوں پر ہائی کورٹ میں بھی سماعت پر فیصلہ کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!