بسواکلیان: 3 روزہ کلیان پرواکے اختتام پرمسجد میں کیاگیااستقبال اورکرایا گیا مسجد درشن
بسواکلیان: 13/اکٹوبر (کے ایس) ہر سال کی طرح امسال بھی کلیان پروا پرو گرام کا کامیاب اختتام ہوا جسکے بعد آج شہرکے مختلف مذ ہبی مقامات پر حاضری دے کر ہزاروں بسویشور کے وچنوں اور انکے 12ویں شتابدی کی یاد کو تازہ کیا گیا۔
شہر میں ایک ریالی نکالی گئی۔ جامع مسجد بسواکلیان کے ذمہ داروں نے مسجد میں ان کا استقبال کیا، مسجد درشن کرائے اور ماتے گنگا دیوی کو قرآن کا نسخہ پیش کیا جس پر انہوں نے شکر یہ ادا کیا اور پروادی محمد ﷺ کے نعرے بلند کئے۔
اس مو قع پر الحاج میر اقبال علی،جناب یو سف الدین نیلنگے،اور غلام رسول صاحب، جناب نظیر احمد سونڈکے،اقبال گُل فروش،الحاج مجا ہد پا شاہ قریشی، ما تے گنگا دیوی، سی آر بھگت بسواکمار، پربھو لنگ سوامی جی،شیو رپپا موجود تھے۔
اس موقعہ پرمرحومہ ماتے مہا دیوی جو گذشتہ سال موذی مرض لاحق ہونے سے بھگوان کو پیاری ہو گئی جنہوں نے لنگایت سماج کے مذ ہبی کا موں کے انجام دہی کیلئے کافی حد تک پرچار کیا اور اپنی خدمات انجام دیتی رہی جو قابل احترام ہیں۔ انکی عدم مو جودگی محسوس کی گئی اور انکی یاد میں چند منٹ خا موشی اختیار کی گئی۔
اس پروگرام کا افتتاح رکن اسمبلی بسواکلیان نے کیا پروگرام میں شیوراج نارشٹی، مہارشٹرا، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے آئے ہوئے مہمان بھی شا مل تھے۔ مہاتما بسو یشور بلا مذ ہب و ملت بسواکلیان میں بین الاقومی کانفرنس کی میزبانی کرتے تھے اور تمام مذ ہبوں کے اچھے اچار اور ویچار کو لیکر انہوں نے عملی طور پر اپنی زند گی بسر کی اور اپنے ماننے والوں کو درس دے گئے۔ آج دنیا بھر میں بلخصوص بسواکلیان میں بسویشوار مہاراج کے وچنوں کوانکے ماننے والے سمجھ کر اور اسکو اپنا کر اپنی زند گی گذار رہے ہیں۔۔