کیرالا موسم میں تبدیلی، لوگوں کے لئے بنا بیماری کا سبب
تری وینتاپورم: 19/ڈسمبر (عمر مرشد) ریاستِ کیرلا میں اِن دِنوں موسم میں اُتار چڑھاؤ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی طبیعت ناساز معلوم ہو رہی ہے۔ صبح طلوع آفتاب سے قبل ٹھنڈ ہوتی ہے پھر تقریباً سات بجے سے گرمی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ دن کے دوپہر میں شدید دھوپ ہونے کی وجہ سے گرم ہوائیں چلنے لگتی ہیں جس سے انسان کا بدن ڈھیلا پڑنے لگتا ہے۔ طبیعت سست ہونے لگتی ہے۔ دفاتر میں کام کرنے والے ملازموں کے لئے یہ بڑا چیلنج بنا ہوتا ہے کہ وہ متعین وقت اپنا سارا کام پورا کرے اُدھر تیز دھوپ ہونے کی وجہ سے درختیں اور اور جھاڑیاں سوکھنے لگی ہیں۔
سڑکوں پر دھول اُڑنے کی وجہ سے کھانسی جیسی بیماری شروع ہونے لگتی ہے۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ایسے موسم میں گرم پانی کو استعمال میں لائیں جس سے پیٹ کے اندر موجود کیڑے مریں گے اور طبیعت توازن قائم کریگی۔ آواز نیوز کے سروے کے مطابق ہسپتالوں میں زیادہ تر لوگ سردی، کھانسی اور بخار جیسی بیماری کے مریض ہیں۔