تازہ خبریںخبریںقومیمہاراشٹرا

ہمت ہے تو آرٹیکل 370اور 35 اے کودوبارہ نافذ کرکے دکھائے: اپوزیشن کو مودی کا چیلنج

ممبئی: 13/اکتوبر- وزیراعظم نریندر مودی نے آج جلگاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو آرٹیکل 370اور 35 اے کودوبارہ نافذ کرکے دکھائے انہوں نے کہاکہ "میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین سے اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنا موقف واضح کریں اور اس معاملہ میں حکومت کے فیصلہ کی حمایت کریں مودی جلگاؤں میں مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں پہلے جلسہ سے خطاب کررہے تھےمودی نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں 370 اے کو ہٹانے کی بات شامل کرکے دکھائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت جموں کشمیر میں حالت جلد ہی بحال کرے گی اوراس کے لیے چار مہینے میں مزید لگیں گے اور اسے حاصل کرلیا جائے گا۔انہوں نے الزام۔عائد کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں اور ان کے لیڈران پڑوسی ملک کی طرح زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کے درمیان تعاون نظر آتا ہےمودی نے اس بات کو دوہرایا کہ کشمیر کے عوام کو قومی دھارے میں لیا جائیگا اور ریاست کی ترقی ملک کی ترقی کے ساتھ ممکن ہوگی۔جموں وکشمیر اور لداخ ملک کی شان ہیں۔اور انہیں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بالکل تھک چکا ہے اور اس کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ جبکہ وزیراعلی دیویندر فڈنویس کی قیادت میں مہاراشٹر کی ترقی کو ممکن بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!