گورنمنٹ وومنس ڈگری کالج بیدر میں پروگرام
بیدر: 10/اکٹوبر (وائی آر) شہر کے سرکاری فرسٹ گریڈ وومنس ڈگری کالج میں تعلیمی سال 2019-20 کے حوالے سے ”درشٹی کون“پروگرام کاانعقاد عمل میں آیا۔ IQACشعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر بھیم شاہ کے بی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالج کے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے مختلف کورسیس اور یونٹ کام کررہے ہیں، ان سے استفادہ کیاجانا چاہیے۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر ببچیڈی راجپا نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت معاصر تعلیم نے اہمیت اختیار کرلی ہے۔ ہر شعبہ کو نئے انداز اختیار کرنے ہوں گے۔ تمام یونٹ اور شعبہ جات کے اہداف، اور ان کاکام سے متعلق طالبات واقف ہونا ان کافرض ہے۔
اکنامکس شعبہ کے ہیڈ پروفیسر منوج کمار، انگلش شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر ودیا پاٹل، ریاضی سائنس شعبہ کے ہیڈ پروفیسر سچیدانندا رمما، ڈاکٹر منوہر جی میترے، سماجی سائنس شعبہ کے ہیڈ پروفیسر سرینواس ریڈی، لیکچررس ڈاکٹر اوماکانت گنپتی، لائبریرین پاروتی، سنیتا، شمس النساء بیگم، جگدیوی، ہرش، ستیش کمار، کالج کے درجہ اول کی طالبات موجود تھیں۔
پروفیسر منوہر نے استقبال کیا۔ کنڑا شعبہ کے ہیڈ پروفیسر سندر راج نے نظامت کی۔ طالبہ کلپنا نے دعائیہ گیت پیش کیا۔ اسٹیلوا نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔

