دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا غازی پور بارڈر پر کسانوں کے مظاہرے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا، “کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سے پانی، بجلی اور بیت الخلا کی فراہمی کی درخواست کی تھی، یہ سارے انتطامات رات کے وقت ہی ہو گئے تھے۔ میں معائنہ کرنے آیا ہوں کہ کوئی پریشانی تو نہیں ہے۔”