تازہ خبریںخبریںقومی

ہندوستان کو پہلا رافیل تو مل گیا، لیکن اس سے متعلق بدعنوانی اور دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک نہیں ملے: کانگریس

نئی دہلی: فرانس سے منگل کے روز ہندوستان کو پہلا رافیل جنگی طیارہ مل جانے کے باوجود کانگریس کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی صلاحیت کے تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہے لیکن اس سے متعلق بدعنوانی اور دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملک کو نہیں ملے ہیں۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا یہاں پریس کانفرنس میں اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کے اس تبصرہ کاجواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جس میں جاوڈیکر نے رافیل ملنے پر فرانس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے شستر پوجا کیے جانے کو کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ’تماشہ‘ بتایا تھا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع کے ’شسترپوجا ‘ کیے جانے کی کسی نے مذمت نہیں کی بلکہ کھڑگے کے اس تبصرے کے پیچھے اشارہ رافیل طیاروں کو ہندوستان کو سونپنے میں تاخیر ہونے، ان کی تعداد 136 سے کم کر کے 36 کرنے اور اس سودے میں ہوئی بدعنوانی سے جڑے سوالوں سے توجہ ہٹانے کے سلسلہ میں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ رافیل ضروری ہے اور اس میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہے اور نہ ہی طیاروں کے معیار اور ان کی خصوصیات کے تعلق سے کسی طرح کے سوال کیے جا رہے ہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان طیاروں کی خرید میں تاخیر کے لیے ذمہ دار کون ہے۔ اس سودے میں بدعنوانی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ان سب سوالوں کے جواب ابھی تک نہیں ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!