ضلع بیدر سے

بسواکلیان: شیرسوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے مفت ایمبولنس کی فراہمی کا فیصلہ

بسواکلیان: (کے ایس) شیر سوار ٹرسٹ کے تمام عہد داروں و اراکین ایک نشست میں ایمبولینس کی خریدی کے لئے ممبران کے علاوہ ملت کے اہل خیر حضرات کے تعاون سےعوام کی سہولت کے لیے مفت ایمبولنس کی فراہمی کا فیصلہ لیا گیا۔

اجلاس میں عہدیداران و اراکین کی جانب سے بروقت عطیہ کی پیشگی ہوئی جس میں خواجہ معین الدین انجینئیر صاحب 50,000 مصطفیٰ حلقانی۔25,000 سید جاوید نظامی۔21,000 رسول صاحب نظامی۔10,000 عبدالغنی حکیم صاحب۔10,000 ماجد صاحب بارودوالے۔5,000 مخدوم صاحب فرنیچر۔11,000 اکبر صاحب قریشی۔5,000 کمرشیل باکس اور گھروں کے غلوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

نئے وضائف کے لئے ایک تحقیقی کمپنی تشکیل دی گئی۔ جس میں مسرور نظامی،تمیز صاحب ٹیچر،فیروز صاحب بیوپاری،عامر پاشاہ حلقانی اور صلاح الدین صاحب نے تشکیل دی۔ سلیم صاحب کو ٹرسٹ کا رکن نامزد کیا گیا۔

جناب احمد نظامی بھوسگے خازن ٹرسٹ نے بتایا کہ اب تک 56مستحق افراد کو ماہانہ وظائف دئیے جارہے تھے تاہم 5افراد کو منسوخ کرتے ہوئے بقیہ مستحقین کو وظائف کی تجدید کی۔ ماہانہ وظائف کے لئے محصول شدہ نئی درخواستوں پر غور و خوص کیا گیا۔ جس میں درخواستوں کی جانچ کے بعد وظائف جاری کئے جانے کے مزید 19مستحقین کو وظائف دئیے جائینگے۔ مفت ایمبولنس کی فراہمی پر غور کرنے کے بعد ایمبولینس خریدنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز حضرت قبلہ صدر محترم ٹرسٹ کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ جناب احمد نظامی بھوسگے خازن ٹرسٹ نے آغاز سے اب تک کا و خرچہ کا گوشوارہ پیش کیا۔ اجلاس میں خواجہ ضیا الحسن جاگیردار صاحب، سہروردی محمد معین الدین صاحب، فیروز خاں صاحب بیوپاری، عامر پاشاہ حُلقانی، تمیز الدین صاحب، مُدثر صاحب، واجد پاشاہ، سید جاوید صاحب، عبد الغنی، ماجد صاحب،صلاح الدین، اظہر علی صاحب، محمد مصطفی، نعیم خان، محمد سلیم الدین، محمد ابراہیم، عبد الرسول صاحب، اکبر صاحب، محسن صاحب، میر وارث علی اور محمد مخدوم فرنیچر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!