خبریںقومی

یو جی سی کی امتحانات سے متعلق ہدایات غیر معقول، طلبہ میں الجھن کا خدشہ: ایس آئی او

ممبئی: 7/جولائی (پریس ریلیز) طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) محمد سلمان احمد، صدر حلقہ ساؤتھ مہاراشٹر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کے ضمن میں یو جی سی UGC کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے حق میں سراسر بے معنی ،غیر معقول اور غیر منصفانہ ہیں. یہ گائیڈ لائن طلبہ اور اساتذہ میں مزیدتذبذب اوراضطراب کا ذریعہ ہی بنے گی.صحت سے متعلق مسائل میں بھی اضافہ ہوگا نیز اس کے سبب اکیڈمک کلینڈر کے بھی بری طرح متاثر ہونے کے امکانات ہیں.

اس سے قبل UGC نے ماہ جولائی میں امتحانات کو رکھنے کا حکم دیا تھا. لیکن Covid-19 وبا کی اس بحرانی صورت حال میں یہ امتحانات نہ ہو سکے. جب کمیشن کو اپنی اس غلطی کا احساس ہو گیا تو اس نے ماہ ستمبر تک ان امتحانات کو آگے بڑھا دیا .ایک ایسی بحرانی صورتحال میں جبکہ کہ وہ غیر معین بھی ہو اور اور ناقابل پیشگوئی بھی یہ گائیڈ لائن غیر منصفانہ معلوم ہوتی ہے.مزید برآں ملک بھر کی مختلف یونیورسیٹیز کے سال 20-2019 کے اکیڈمک کلینڈر کو 2020 کے ماہ ستمبر تک آگے بڑھانے سے آئندہ سالوں کے اکیڈمک کیلنڈر بھی شدید متاثر ہوں گے.

صدر حلقہ ساؤتھ مہاراشٹر نے کہا کہ کمیشن کی یہ گا ئڈ لائن کہ امتحانات آن لائن یا آف لائن یامخلوط طریقہ سے لیے جائیں زمینی حقائق کے مترادف ہیں. اس وقت ملک کی کئی ریاستوں میں بہت کڑا لاک ڈاؤن ہے. ایسے میں امتحانات کے لئے انتظام و انصرام مضر بھی ہے اور نا ممکن بھی. ملک بھر میں کئی ایسے پسماندہ علاقے ہے جہاں نا صرف مناسب انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے بلکہ دیگر جدید سہولیات کی بھی عدم دستیابی ہے۔ نیز اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ طلبہ کی ایسی ایک کثیر تعداد ہے جن کے لئے لیے انٹرنیٹ نیٹ تک رسائی ناممکن ہے ایسے میں اس بڑی تعداد کے ازمائش میں پڑنےکا بھی خدشہ ہے.

ایسے میں جبکہ مختلف ریاستوں میں متنوع قسم کے تعلیمی نصاب اور اس کو پڑھانے اور سمجھانے کے مختلف طریقے رائج ہے مختلف ریاستوں کے اپنے مختلف قوانین ہیں، پورے ملک میں صرف ایک ہی مشترک گائیڈ لائن سودمند سے زیادہ مضر رساں ثابت ہوگی. اس کے بالمقابل صوبائی حکومتوں کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کی بنا پر مناسب فیصلے لیں.

محمد سلمان احمد نے مزید بتایا کہ سب سے اہم UGC اور مرکز کا آخری سال کے امتحانات کو لینے کے سلسلے میں مصر ہو نا جبکہ انٹرمیڈیٹ سالوں کے طلباء کو promote کر دیا گیا ہوں CBCGS سسٹم کے متضاد ہے.CBCGS سسٹم طلبہ کے تمام سمسٹر کے نتائج کو یکساں اہمیت دیتا ہے نہ کہ صرف ایک سمسٹر کو. طلباء کو کلاس ٹیسٹ، پریکٹیکل ایگزامینشن ،پروجیکٹ ورک اور دیگر کئی بنیادوں پر جانچا جاتا ہے نہ کہ صرف اخیر میں ہونے والےتھیوری امتحانات Theory Examination کی بنیاد پر۔ اس نقطہ نظر سے صرف اخیر سیمسٹر کے امتحانات کو کے لئے حوّا کھڑا کرنا ایک نامناسب عمل ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!