سہ ماہی کے ڈی پی اجلاس 14اکٹوبر کو
بیدر: 5/اکٹوبر (وائی آر) سرکاری ذرائع کے بموجب ضلع پنچایت صدر گیتاچدری کی زیر صدارت 14/اکٹوبر کی صبح 11بجے شہر کے ضلع پنچایت دفتر، اجلاس ہال میں کرناٹک ترقیاتی پروگرام (کے ڈی پی) کاجائزہ اجلاس رکھاگیاہے۔ متعلقہ افسران تمام رپورٹ 9/اکٹوبر کے اندرون اسکیم یونٹ میں جمع کردیں۔ اور اعلان کردہ دن خود حاضر رہ کر اس کو پیش کرنے ضلع پنچایت سی ای او گیانندر گنگوار نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ہے۔