ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ میں 5/اکتوبر کو اسلام میں مسجد کا تصوّر پر ہوگا خصوصی خطاب

ممبئی: جماعتِ اسلامی میراروڈ کے ہفتہ واری اجتماع میں ایک خصوصی خطاب ہوگا۔ 5/اکتوبر بعد نمازِ عشاء 9.15pm بجے اسلامک سینٹر، شیٹل ٹاور، نزدیک انجمن اِسکول، نیانگر، میراروڈ پر منعقد ہوگا۔ جس کا عنوان “اسلام میں مسجد کا تصوّر ، دورِ رسالت صلی اللّہ علیہ وسلّم اور دور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم و اجمعین کے تناظر میں” ہوگا۔

یہ خطاب فقۂ اسلامی کے ماہر، پیش امام دادر مسجد، دارالقضاء میرا روڈ کے مجلسِ منتظمہ کے رکن مولانا عبداللہ اصلاحی کا ہوگا۔ اس خطاب میں مولانا اسلام کے اولین دور میں مسجد کا تصوّر کیا تھا اور معاشرے میں مسجد کا رول کیسا تھا اس پر روشنی ڈالیں گے۔

اہل ایمان سے گزارش ہیکہ وہ اس اہم خطاب کو سننے کے لئے اپنے وقت کو فارغ کرکے وقتِ مقررہ پر تشریف لائیں‌۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!