غیر سرکاری اداروں کو آج تک کوئی فیض حاصل نہیں ہوا، 371 کے مکمل نفاذ کے لیے جدوجہد کی ضرورت: غیر سرکاری اسکول اسوسی ایشن
بسواکلیان: (کےایس) اسلامی تعلیمی معیارات قابل تقلید ہیں۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو اعلیٰ تعلیمی معیارات اختیار کر نے اور ایک با وقار زندگی گذارنے کی تلقین کر تا ہے۔جو سب سے پہلے اپنے نبی ﷺ کو سورۃ العلق سے تعلیم حا صل کر نے کی تر غیب دیتا ہے۔اور تعلیمی اقدار کو اپنانے پر زور دیتا ہے تاکہ انسان علم کے ذریعہ اپنی زندگی کو سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ ذاکرحُسین ممتاز اسلامی اسکالر نے آج منعقد پروگرام میں سامعین سے مخا طب کرتے ہوئے بتایا۔
انہوں نے مختلف مذاہب کے مقدس کتابوں کا حوالہ دیتے ہو ئے علم کی اہمیت اور اسکی افا دیت بتائی۔ ورشہ فنکشن ہال بسواکلیان میں آج ضلع بھر کے غیر سر کاری اسکولس اسو سیشن کی جا نب سے دفعہ 371کو حا صل کر نے کے مقصد سے پرو گرام منعقد کیا گیا تھا۔
جس میں ضلع بیدر، ہمناآباد، اوراد، بھالکی، چٹگوپہ کے غیر سرکاری کنڑا، انگلش اردو اسکول کے صدور اسا تذہ، راجیشور سوامی تڈولہ مٹھ، رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا، رکن اسمبلی بسواکلیان بی نارائین راؤ، تعلقہ غیر سرکاری اسکولس اسوسیشن نا ئب صدر، خلیل گوبرے نوبل پرائمری اسکول، ذولفقار احمد مدینہ اسکول،فسیح الدین چودھری، عائشہ صدر معلمہ الامین اسکول، فاروق نٹور اور مختلف سو سائٹیزکے ذمہ داران موجود تھے۔
پروگرام غیر سرکاری اسکول اسو سیشن کے صدر سوراج ڈھوڈمنی کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ بسوا پٹا دیورو نے بہترین تعلیمی نظام کو عام کر نے اور طلبا و طلبات کو اعلی تعلیم سے آراستہ کر نے کی تر غیب دی۔
راجیشور سوامی نے بتایا کہ مو جو دہ دور میں غیر معیاری تعلیم کو کم اہمیت دی گئی ہے جبکہ حکو متی سظح پر تعلیم کے لئے کڑور رو پئے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن تعلیمی معیار نہیں بڑھ سکا۔قد یم زمانے میں تعلیمی معیار اچھا تھا اسا تذہ کی قدر و عزت کی جاتی تھی۔اساتذہ اپنے علم سے نوجوان نسل کو بہتر معیاری تعلیم سے آرا ستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اچھے استاد کے اچھے شا گرد کی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنے معا شرے میں یا عزت با وقار زند گی بسرکریں۔