الیکشن ڈیوٹی پر مامور ملازمین پوسٹل بیلٹ پیپرز کا فارم ضرور بھریں
مراسلہ نگار : ساجد محمود شیخ میراروڈ
مکرمی !
21/ اکتوبر کو مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ اس موقع پر سرکاری، نیم سرکاری اور حکومتی امداد یافتہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی خدمات بطور پولنگ افسرانی لی جاتی ہیں ۔پولنگ والے دن یہ ملازمین اپنی ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں۔ اس لئے ان کے حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی خاطر الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کا انتظام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں فارم ۔نمبر ۱۲ بھرنا ہوتا ہے ۔اور یہ فارم ہمیں وہ دفتر سے ملتا ہے جہاں ہماری ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔ اس فارم میں انتخابی فہرست میں درج اپنی تفصیلات لکھنا ہوتا ہے۔مثلاً ہمارا اسمبلی حلقہ انتخاب کا نمبر، یادی نمبر ( الیکٹرول پارٹ نمبر ) اور اس میں اپنا نمبر شمار، (سیریل نمبر ) لکھنا ہوگا۔ اکثر لوگ ناواقفیت کی بنا پر اپنے حق کو استعمال نہیں کرتے ہیں اور کچھ لوگ کاہلی کی وجہ سے فارم نہیں بھرتے ۔ یاد رکھیے جمہوریت میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے۔ ہر ووٹ قیمتی ہوتا ہے ۔ کبھی کبھی تو صرف چند ووٹوں سے ہار جیت کا فیصلہ ہوتا ہے۔ اس لئے میرا مشورہ ہیکہ اس معاملے میں غفلت سے کام نہ لیں اور پوسٹل بیلٹ پیپرز ضرور بھریں۔