تازہ خبریںخبریںقومی

بنگال میں NRC کے نفاذ سے قبل شہری ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس کرایا جائے گا: امیت شاہ

کولکتہ: یکم اکتوبر- مغربی بنگال میں این آر سی نافذ کرنے سے قبل شہری ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرانے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ بنگال کے اصل باشندوں کو ریاست سے نکال باہر نہیں کیا جائے گانیتاجی انڈور اسٹڈیم میں ”این آر سی اور شہری ترمیمی بل“ پر منعقد سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بنگال کے اصلی باشندوں کو پریشان ہونے نہیں دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہندو، سکھ، جین اور عیسائیوں رفیوجیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت پہلے شہری ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک رفیوجیوں کو ہندوستان کا وزیر اعظم بننے کا حق ہوگا اور انہیں ووٹ کا بھی حق حاصل ہوگا۔امیت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر غیر قانونی رفیوجیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ہم اپنے اس ملک میں ایک بھی غیر قانونی رفیوجیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کو دوسری مرتبہ اقتدار میں پہنچانے میں بنگال کے عوام کا بہت ہی بڑا رول رہا ہے۔میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ بنگال کے عوام کو تبدیلی کے مواقع ملیں گے۔بنگال میں بی جے پی حکومت سازی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بنگال ہندوستان کا حصہ ہے اور بی جے پی شیاما پرساد مکھرجی کے نظریات پر عمل کرتی ہے۔شیاما پرساد مکھرجی کی تحریک بنگال سے شروع ہوئی تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امیت شاہ بنگال کے دورے پر تھے۔یہ سیمینار ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب بنگال میں این آر سی کے نفاذ کی خبروں کی وجہ سے بنگال میں افرا تفری کا ماحول ہے۔اب تک 11افراد کی موت ہوچکی ہے۔سرکاری دفاتر کے باہر کاغذات درست کرانے والوں کی لبی لمبی قطار ہے۔

امیت شاہ نے کہاکہ این آر سی ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔جب کہ ممتا بنرجی بار بار کہہ چکی ہیں کہ بنگال میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔لوک سبھا انتخابات میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بی جے پی درگا پوجا کی کمیٹیوں کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش شروع کی ہے۔اسی پروگرام کے تحت بی جے پی کے قومی صدر آج سالٹ لیک بڑے درگا پوجا کمیونیٹی کا افتتاح کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!