تازہ خبریںخبریںقومی

آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے ملک کے 10 کروڑ 70 لاکھ غریب خاندانوں کو صحت کی حفاظت فراہم کی گئی: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: یکم اکتوبر- وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کی اہم اسکیم ہیلتھ انشورنس اسکیم آیوشمان بھارت کے لئے ایک نیا موبائل ایپ لانچ کیا ہے۔اس اسکیم کے ذریعے ملک کے 10 کروڑ 70 لاکھ غریب خاندانوں کو صحت کی حفاظت فراہم کی گئی ہے۔آیوشمان بھارت اسکیم کے ایک سال کی تکمیل پر ، وزیر اعظم نے آج یہاں منعقدہ آرگویا منتھن کے اختتامی پروگرام کی صدارت کی اور اس موبائل ایپ کو لانچ کیا۔

انہوں نے اس اسکیم کے ایک سال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزم ، لگن اور باہمی افہام و تفہیم کا سال تھا۔ حکومت اپنے عزم کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے صحت کے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری خصوصا. غریب افراد کو طبی سہولیات حاصل ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے ملک کے لاکھوں غریب عوام میں بیماریوں سے آزادی حاصل کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ، اگر کسی شخص کی زمین ، مکان ، زیورات یا کوئی دوسری چیز گروی رکھنے یا فروخت کرنےسے بچ گئی ہے ، تو یہ اس اسکیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت نئے ہندوستان میں ایک انقلابی قدم ہے اور یہ ملک کے 130 کروڑ عوام کی لگن اور طاقت کی علامت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے منتخب مستحقین سے بھی بات چیت کی اور اس اسکیم سے متعلق ایک نمائش بھی دیکھی۔ مسٹر مودی نے آیوشمان بھارت اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کا بھی آغاز کیا اور یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!