بسواکلیان: سرکاری مدارس کے صدر معلمین کی میٹنگ، دہم جماعت کے نتائج میں سدھار لانے کی ضرورت پرایجوکیشن افسرکا زور
بسواکلیان: حکومت ہند محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے تعلیمی سال 2019-20 میں پہلی جماعت کا دسویں جماعت زیرتعلیم اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے اسکالر شپ کی ارضیاں مطلوب ہیں۔ اسی ضمن میں شہر کے ذکریٰ اُردو اسکول میں تعلقہ کے تمام صدر معلمین کی نشست منعقد کی گئی۔
اس موقع پر شری CG ہلد بلاک ایجوکیشن افسر بسواکلیان نے خطاب کرتے ہوئے تمام صدور معلمین کو ہدایت دی کہ وہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی صدر فیصد ارضیاں داخل کریں۔ دسویں جماعت کے نتائج میں سدھارلانے کی طرف بھی انہوں نے ترغیب دلائی۔ جناب خورشید قادری ECO بیدر نے اسکالرشپ کی تفصیلات بیان کیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر امباداس BRCکو آردنیٹر، ملیکا ارجن ریڈی ECOبسواکلیان، پرکاش گھوڑوالے، شریمتی سویتا تعلقہ میناریٹی افسر، سبھاش چاٹلے،چندرکانت صدر ہائی اسکول اساتذہ ہونین،الطاف امجد CRP کے علاوہ تعلقہ کے تمام مدارس کے صدر معلم موجود رہے۔ محمد امام الدین معلم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ محمد مستان صاحب CRP نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔