بسواکلیان میں نشہ مکت بیداری ریالی
بسواکلیان: شری ابھینو ردرمنی تپرانت گوی مٹھ سوامی نے اپنے جنم دن کے موقع پر شہر کی بسویشور مندر سے مختلف شاہراہوں پر پیدل ریالی نکالی۔ اس ریالی کا مقصد عوام میں شراب، گھٹکااور دیگر نشیلی چیزوں سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں بیداری پیداکرنا تھا۔
انہوں دوران ریالی عوام سے اپیل کی کہ شراب، گھٹکا اور ان جیسی دیگر نشیلی و زہریلی چیزوں کا استعمال بند کردیں،انہوں نے اپنی جھولی پھیلا کر عوام سے اپیل کی کہ یہ تمام نشیلی چیزیں میری جھولی میں ڈال دیں اور ان کا آئندہ استعمال نہ کرنے عہد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان ان چیزوں کا عادی ہوچکا ہے اور اپنی صحت کو بربادی کی طرف لے جارہا ہے۔ اس موقع پر فادر بابو کوڈیا چرچ، ارجن کنک، محمد نعیم الدین چابکسوار سینئر صحافی، شرنو ساگر، حافظ اکبر،اننا راؤ راتھوڑ،سنجیو گائکواڈ،دیانند، شرنپا، پربھو لنگ ویر شیٹی، چندرکانت سوامی و دیگر موجو د تھے۔