بھگونت کھوبا ایم پی کی درگاہ حضرت جمال بہار پر حاضری، قریش برادری نے کیا استقبال
بیدر: 25/ستمبر۔(وائی آر) مستعید پورہ بیدر میں واقع درگاہ حضرت سید جمال بہار رحمتہ اللہ علیہ کے عرس شریف کے موقع پر بیدر کے رکن پارلیمان جناب بھگونت کھوبا کی شالپوشی اور گلپوشی کرکے درگاہ حضرت سید جمال بہار ؒپرنوجوان قائد جناب عمران قریشی نے ان کا استقبال کیا اوردرگاہ کی زیارت کرائی۔ان کے ساتھ بی جے پی مینارٹی مورچہ کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبر رؤ ف کہچری والے بھی موجودتھے۔ جناب سلیمان قریشی صدر جمیعت القریش بیدرنے بھی رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔
اس موقع پر جناب شفیع قریشی،جناب جعفر قریشی، جناب عبدالغفور، جناب عبدالغفور ثانی،جناب جمال قریشی،جناب محبوب قریشی،جناب حمیدقریشی، جناب حکیم قریشی، جناب جلیل قریشی،جناب جلیل قریشی (شمع)،جناب معراج قریشی(فراز)،جناب قیوم لالہ، اور دیگر افراد شریک رہے۔ یہ بات نوجوان قائد جناب عمران قریشی نے اپنی دستخط سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔