بی جے پی حکومت میں حق مانگنا گناہ، آنگن باڑی کارکنان پر برسائی جارہی ہیں لاٹھیاں: کانگریس
جھارکھنڈ میں آنگن باڑی کارکنان پر لاٹھیاں برسانے کو لے کر کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی راج میں حق مانگنا گناہ ہے۔
جھارکھنڈ میں آنگن باڑی کارکنان پر لاٹھیاں برسانا بی جے پی حکومت کی تاناشاہی اور ظالمانہ روش کو ظاہر کرتا ہے۔ ان خواتین پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی حکومت کے خاتمہ کا سبب بنے گی۔‘‘