سرور مصروف: ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بننے میں تاخیر، تاریخ میں توسیع ضروری
بیدر: 24/ستمبر (وائی آر) بیدر میں ووٹرآئی ڈی کارڈ (ایپک کارڈ) بنانے کاکام یکم ستمبر سے شروع ہوچکاہے۔ اور اس کی تربیت ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام بی ایل او اور متعلقہ افسران کو دی جاچکی ہے۔ اخبارات کے ذریعہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایپک کارڈبنانے اور نام وغیرہ کی تصحیح کاکام 15/اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ پھر کچھ اخبارات اور افراد کے ذریعہ اطلاع یہ بھی آئی کہ یہ کام صرف ایک ماہ تک رہے گا۔
30ستمبر ووٹرآئی ڈی کارڈ بنانے کی آخری تاریخ ہے۔لیکن آج ہمیں مختلف ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ انٹرنیٹ کیفے اور آن لائن سنٹرس کے سرور مصروف ہیں اسلئے کام مطلوبہ رفتار سے نہیں ہورہاہے۔ کام نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں اور دریافت کررہے ہیں کہ یہ سرور مصروف کیوں ہوجاتاہے؟دوسری جانب بی ایل او بھی سرور کے مصروف رہنے کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
جب سرورمصروف ہوگاتو پھر کام کس طرح وقت مقررہ پر ختم ہوگا۔ا سلئے لازمی طورپر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تاریخ میں توسیع کرنی پڑے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں،سیاست دان، ووٹ حاصل کرنے والے عوامی نمائندے اورسوشیل ورکر اس مسئلہ کے حل کے لئے کس طرح نمائندگی کرتے ہیں۔