ضلع بیدر سے

سید جمال بہار ؒ کے عرس شریف کی مبارک باد

بیدر: 24/ستمبر (وائی آر) نوجوان سماجی کارکن جناب محمد جنیدالدین کی پریس نوٹ کے مطابق مستعیدپورہ بیدر میں ہونے والے سید جمال بہار ؒ کے عرس شریف کے موقع پر سید جمال بہار رحمتہ اللہ علیہ کی عقیدت مندان کوجناب محمدایاز خان سکریڑی کے پی سی سی، محمد نواز خان سماجی کارکن، ایس کے فیروز کے علاوہ جناب ظفرقریشی،جناب سلطان قریشی،جناب محمد فریدالدین اورسماجی کارکن محمدجنیدالدین نے عرس شریف کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اورکہاہے کہ جمال بہار ؒ کاعرس شریف جمیع جمیعت القریش کی جانب سے ہر سال بڑی دھوم دھام سے منایاجاتاہے جس میں صندل کی جملہ رسومات کے علاوہ دودن تک قوالی کا پروگرام ہوتاہے جونوجوانوں کے لئے بڑاہی پرکشش ہے۔

امسال بھی قوالی کا پروگرام 25اور 26/ستمبر کی رات میں ہے اور 25کی صبح اہلیان جمیعت القریش نے دنگل رکھاہے جس سے سبھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

محمدجنیدالدین نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس شریف میں شرکت کرتے ہوئے عرس کے آداب کو نہ بھولیں۔ موٹرسائیکل کاغلط استعمال نہ ہو۔اولیاء اللہ کی زندگی پر چلنا ہی ہماری زندگی کامقصد ہوناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!