ضلع بیدر سے

جناب منظوروقار اور پروفیسر رؤف خوشتر کے فرزندکی تہنیت

بیدر: 24/ستمبر (وائی آر) یاران ادب بیدر کی جانب سے دفتریاران ادب موقوعہ مسیح الدین احمدقریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں گلبرگہ کے معروف طنزومزاح نگار جناب منظوروقار کو ان کی کتاب ”مسکرانا منع ہے“ کی اشاعت پر محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب کے ہاتھوں شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اسی طرح پروفیسر رؤ ف خوشتر مرحوم کی کتاب ”رنگِ تحریر“بعدازمرگ منظر عام پر آنے پر مرحوم کے فرزند توفیق حسین ایڈوکیٹ کی جناب امیرالدین امیر سرپرست بزمِ غزالاں بیدر نے شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔اور مرحوم رؤف خوشتر کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔

جناب منظور وقار نے یاران ادب اور تمام ادب نواز حضرات کا شکریہ اداکیاکہ وہ ان کی تحریروں کو پڑھتے اور مسکراتے ہیں۔ لیکن اب مسکرانے پر پابندی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ میری آئندہ کتاب کاعنوان ہے ”پڑھنا منع ہے“ اگر کسی نے اس کتاب کو پڑھ لیاتو سمجھئے کہ اس نے اپنے خواندہ ہونے کاثبوت دے دیا۔ اس موقع پر سیدلطیف خلش اور دفتر سکریٹری محترمہ پریملابائی موجودتھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!