ریاستوں سےمہاراشٹرا

مجوزہ قومی تعلیمی پالیسی 2019 پر آئیٹا کی جانب سے پر بھنی میں سیمینار کا کامیاب انعقاد

پر بھنی: 23/ستمبر۔ مرکزی حکومت کےمجوزہ  قومی تعلیمی پالیسی 2019  سے متعلق واقفیت و رہنمائی کی غرض سے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا)کی جانب سے  مسجد مہتاب علی شاہ( پرانا مرکز )پربھنی میں یک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت آئیٹا کے ریاستی صدر عبدالرحیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسلم فیروز (ریجنل سیکریٹری آئیٹا )ڈاکٹر ایم اے بصیر (ماہر تعلیم )محمد عتیق(پوسد یونٹ پرسیڈینٹ آئیٹا) ڈاکٹر انور علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کا آغاز محمدعتیق انصاری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور سید انوار اللہ حسینی  نےحمد پاک کا نذرانہ بندگی پیش کیا۔بعد ازاں گل پیش کر مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔جبکہ پروگرام کی غرض و غایت اور آئیٹاکامختصرتعارف اسلم فیروز نے پیش کیا ۔اور مجوزہ قومی تعلیمی پالیسی 2019 کا تعارف اور مواقع پر ڈاکٹر ایم اے بصیر نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔اسی طرح اس تعلیمی پالیسی کے مسودے پر آئیٹا کی سفارشات کو محمد عتیق نے رکھا۔

اپنے صدارتی خطاب میں آئیٹاکے ریاستی صدر عبدالرحیم نے مجوزہ قومی تعلیمی پالیسی 2019 کہ پس پردہ  حکومت ہند کے زعفرانی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے تمام معلمین و معلمات سے اپیل کی کہ وہ اس مسودے کا بغور مطالعہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ اساتذہ اسلامی تعلیمی نظام کا بھی مطالعہ کریں۔تاکہ حکومت کے خفیہ منصوبوں اور اس سے مرتب ہونے والے اثرات سے قوم و ملت اور اس ملکِ عزیز کو بچایا جا سکے۔

اس سیمینار میں شہر پربھنی کہ علاوہ سیلو، مانوت، پاتہری، جنتور، ناندیڈ اور بہوکر سے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ وہیں معلمات نے پروگرام میں شرکت کر کےاپنے بیداری کا ثبوت دیا۔ 

اس پروگرام کے نظامت کے فرائض محمد اکبر انصاری نے بحسن و خوبی انجام دیے ،جبکہ آئٹا کے پربہنی ضلع صدر رضی الدین خطیب کے اظہارِ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

پروگرام کی کامیابی کے لئے ضلع صدر کی نگرانی میں نثار صدیقی (سیکریٹری)محمد اکبر انصاری (نائب صدر )محمد عتیق انصاری(جوائنٹ سیکریٹری )افسر خان (خازن)  کوآرڈینیٹر ۔محمد نبیل اور سید انوار اللہ حسینی اسی طرح  مشیر عبدالمنان خان ،سید ذاکر ،نعیم خطیب اور عبدالمجیب خان اور فراح دیبہ(ناظمہ : لیڈیز ٹیچرس وِنگ)  نےانتھک کوششیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!