ضلع بیدر سے

پی یوسی نتائج میں بہتری کے لئے ہلی کھیڑ(بی) میں ورکشاپ کا انعقاد

بیدر: 23/ستمبر (وائی آر) پرنسپل سنگھ بیدر اور بسواتیرتھ ودیا پیٹھ پی یوکالج ہلی کھیڑ(بی) کے اشتراک سے آج 23/ستمبر کو بسواتیرتھ پی یوکالج ہلی کھیڑ(بی) میں پی یوسی کے نتائج میں بہتری لانے کے مقصد کو لے کر ایک ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح شمع روشن کرکے شیوراج پاٹل ڈی ڈی پی یوبیدر نے انجام دیا۔ جس کی صدارت کیشوراؤ تلگھٹ کر کارگذار صدر بسواتیرتھ ودیاپیٹھ کیندر سمیتی ہمناآباد نے کی۔

مہمانان میں ہنمنت راؤ میلارے پرنسپل اور ضلع صدر پویوکالج پرنسپل سنگھ بیدر وٹھل داس پیاگے پرنسپل اومکانت سوریہ ونشی ضلع صدر پی یوکالج پرنسپل سنگھ بیدر،راج شیکھر منگلگی جنرل سکریڑی نوکرراسنگھ بیدر اور مستان پٹیل شامل رہے۔ بہتر تعلیم کے ذریعہ سال 2020میں بہترین نتائج پیش کرنے کی طرف طلبہ کو مائل کرنا ہوگا۔

ہمناآباد تعلقہ کے کچھ لیکچررس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نشانات زیادہ لانے کی ہماری سعی کامیاب ہوگی۔ طلبہ کی ترقی میں کالج اور ملک کی ترقی پنہاں ہے۔ محمدمتین ہندی لیکچرر چٹگوپہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس بات کی اطلاع مجاہد پاشاہ لیکچرر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!