ضلع بیدر سے

سبکدوش اساتذہ کی تعلقہ سطح پر تہنیت

بیدر: 23/ستمبر (وائی آر) بیدر تعلقہ کے مختلف اسکولوں سے سبکدوش اساتذہ کو تعلقہ سطح پر بی ای او بیدر مسٹروکٹوبا ایم پتار نے تہنیت پیش کی۔ تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن بیدر کے سمودائے بھون میں پرائمری وہائی اسکول ٹیچرس کی تنظیموں کی جانب سے 21/ستمبر بروزہفتہ جناب سید عبدالخالق صدرمعلم سراج العلوم منہلی، محمد نظام الدین کاریگر ڈرائنگ ٹیچر الامین بوائزہائی اسکول، محمد منظوراحمدالامین بوائز، سید سعیداقبال قادری الامین شمسیہ ہائرپرائمری اسکول، فہمیدہ بیگم معلمہ الامین سردار پورہ بیدر کے علاوہ الامین شمسیہ کی معلمہ محمدی بیگم اور معلم محمد مولانا کو ان کی سبکدوشی پر تہنیت پیش کی گئی۔اس بات کی اطلاع وائس پرنسپل جناب شکیل احمد خان نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!