تازہ خبریںخبریںعالمی

ہاؤڈی مودی پروگرام میں امریکی صدرٹرمپ کی موجودگی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے: وزیر اعظم مودی

ہیوسٹن: 23 ستمبر- وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقد’ہاؤڈی مودی‘ پروگرام میں شرکت کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے سچے دوست ہیں اور اس پروگرام میں ان کی موجودگی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا ،’’ہاؤڈی مودی پروگرام میں آپ کی موجودگی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘انہوں نے کہا ، “صدر کا عہدہ سنبھالنے سے لےکر اب تک آپ ہندوستان اور ہندوستانی برادری کے سچے دوست رہے ہیں۔ اس پروگرام میں آپ کی شرکت ہندوستان اور ہندوستان کے عوام کے لئے آپ کے احترام کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہیوسٹن کے خاص لمحات ہمیشہ ان کی یادوں میں رہیں گے۔ ‘‘

مسٹر مودی نے کہا ، ’’ہیوسٹن کے یہ خصوصی لمحات ہمیشہ میری یادوں میں رہیں گے۔ اس پروگرام میں آنے کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ پروگرام شاندارتھا اور اس نے ہندوستانی ثقافت کی خصوصیات اور ہندوستانی غیر مقیموں کے کارناموں کو پیش کیا۔‘‘

وزیر اعظم مودی اس تقریب کے بعد یہاں سے نیو یارک روانہ ہوگئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا ، ’’الوداع ، ہیوسٹن کے غیر معمولی اور تاریخی دورے کے بعد ، وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور دیگر کثیرالجہتی اور دو طرفہ میٹنگوں میں حصہ لیں گے۔ ‘‘

مسٹر مودی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!