ایڈیٹر کے نام

ایس آئی او مہاراشٹرا کی مہم “ایک خدا-ایک انسانی خاندان” کچھ باتیں آپ سے۔۔۔

صدیقی محمد اویس، رکن ایس آئی او، میراروڈ

مکرمی!

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) آف انڈیا، جنوبی مہاراشٹر کی جانب سے ۲۱ستمبر تا ۳۰ستمبر “ایک خدا ایک انسانی خاندان” اس عنوان کے تحت ایک دس روزہ مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کے ذریعے ایس آئی او سے وابستہ نوجوان اپنے غیر مسلم وطنی بھائیوں تک اسلام کی دعوت پہنچانے اور اسلام کے تعلق سے انہیں جو بھی غلط فہمیاں ہیں اس دور کرنے کا کام کریں گے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ اس مہم کا ایک خاص مقصد یہ بھی ہے کہ ہم مسلم عوام میں بیداری لانا چاہتے ہیں کہ دعوت دین کا کام ہم پر فرض ہے۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے۔۔۔”تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو  ، اور اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہو”(القرآن ۳:۱۱۰) 

کیا ہم دعوت دین کے اس کام کو چھوڑ کر بہترین امت باقی رہ سکتے ہیں؟؟؟ اللہ اور پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کر سکتے ہیں ؟؟؟ ہرگز نہیں ۔۔۔۔کیونکہ یہی وہ مقصد ہے جس کے لئے امت مسلمہ کو بنایا گیا ہے ۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی دعوت میں صرف کر دی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اسلام اسلام کا چلتا پھرتا نمونہ تھی۔

لیکن آج ہم اپنی زندگی کا جائزہ لیں تو ہم طرح طرح  کی مصروفیات کے سبب اپنے دعوت دین کے اس فرض منصبی کو بھول گئے ہیں ۔ ہمارے پاس ہمارے غیر مسلم وطنی بھائیوں کو دینے کے لئے اسلام کا اتنا اچھا تحفہ ہے۔۔۔میری تمام مسلم عوام سے یہ اپیل ہے کہ آپ ہمارے ساتھ آئیں اور دعوت دین کے اس فریضے کو ساتھ مل کر انجام دیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ اس مہم کے ذریعے امت مسلمہ میں دعوتی جذبہ پروان چڑھا دے اور لوگوں میں دعوت دین کا صحیح شعور بیدار کردے ۔۔۔آمین اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!