ضلع بیدر سے

کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کے نومنتخب ذمہ داران

بیدر: 22/ستمبر(وائی آر)آج 22/ستمبر2019 اتوار دوپہر 2بجے مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں KSUWJFبیدر کا خصوصی اجلاس زیر صدارت سید یداللہ حسینی صدر KSUWJF بیدرمنعقد ہوا۔ جس میں عہدوں کی تقسیم سے متعلق گفتگوہوئی اورمتفقہ طورپر درج ِذیل عہدوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

محمد نعیم الدین چابکسوار (بسواکلیان) نائب صدر (اول)،محمد عبدالصمد منجووالا نائب صدر(دوم)،محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی،مبین احمد زخم (یادگیر) جوائنٹ سکریڑی (اول)،محمد الیاس احمدجوائنٹ سکریڑی (دوم)،جناب محمد نبی (بھالکی)تنظیمی سکریڑی،محمد نجیب الدین (بگدل)تشہیری سکریڑی، مولانا افسرعلی ندوی نعیمی خازن ،محمد نصیرالدین مبصر خصوصی تلنگانہ ،اور
سرپرست جناب محمد ظفراللہ خان ہوں گے۔

درج بالا ذمہ داران کی تصدیق جناب عبدالقادر فیصل صاحب سکریٹری تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کر دی ہے۔پروگرام کا آغاز مفتی افسر علی نعیمی ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔محمد یوسف رحیم بیدری نے نظامت کی جبکہ اظہار تشکر محمد عبدالصمد منجو والا نے کیا۔تمام کےلئے دعاؤں کی گذارش سید یداللہ حسینی، صدر KSUWJFبیدرنے کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!