علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ڈاکٹرمحمد معظم علی کی کتاب منظرعام پر

بیدر: 19/ستمبر (وائی آر)ڈاکٹر محمد معظم علی کا تعلق پیشہٴ طب سے ہے۔ وہ بہت ہی اچھے اور کہنہ مشق طبیب ہیں،تحریک اسلامی سے وا بستہ ہیں۔ تین سے زائد دہائیاں سعودی عرب کے سرکاری شفاخانہ میں بطور ماہر اطفال گذارنے کے بعداپنے وطن گلبرگہ تشریف لے آئے ہیں۔ا ور ان دنوں خود کو تصنیف وتالیف کے لئے وقف کر رکھاہے۔

ان کی پانچ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔32/صفحات پر مشتمل ان کاتازہ کتابچہ ایک طویل عنوان کے ساتھ منظر عام پر آیاہے۔عنوان کچھ یوں ہے ”مسلمانوں کادعویٰ کہ صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے، بہت بڑا دعویٰ ہے۔ کیایہ دعویٰ سچ ہے؟ ایک جائزہ اور تجزیہ“

کتابوں /کتابچوں کے طویل عنوان نہیں رکھے جاتے۔لیکن ڈاکٹر محمد معظم علی نے جدت پیداکردی ہے۔ اب قاری پر منحصر ہے کہ وہ اس طویل عنوان کی جدت کو چاہے تو قبول کرے یانہیں بھی کرسکتاہے۔

اس کتابچہ میں سب سے پہلے عمومی گفتگو کے عنوان سے نفس موضوع پر بحث کی گئی ہے۔ اس کے بعد ”خالق کائنات کا تعارف“کے عنوان سے خالق کاوجود، خالق کی وحدانیت، خالق کاسب انسانوں سے تعلق اور خالق کا نام جیسے ذیلی موضوعات پر خامہ فرسائی کی ہے۔

اس کے بعد انھوں نے کلمہ شہادت کے پہلے اور دوسرے حصہ یعنی لاالہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ پر روشنی ڈالی ہے۔ پھر کلمہ کے تقاضے کو بیان کیاہے۔ خالق کو پہچاننے اور ماننے کی بات باتیں بتائی ہیں۔ آخری کلمات بھی پیش کئے ہیں۔

کتابچہ میں قرآن اور احادیث کے ذریعہ گفتگو کی ہے۔ بڑا ہی دلچسپ کتابچہ ہے۔ خواہشمند 9481635968 پررابطہ کرکے کتابچہ حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!