ہمناآباد وارڈ نمبر16 محلہ نورخان اکھاڑہ میں کوئی بلدی مسائل موجود نہیں ہیں: رکن بلدیہ
ہمناآباد: 19/ ستمبر(ایس آر) محمد افسرمیاں سابق صدر بلدیہ ورکن بلدیہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 16محلہ نو رخان اکھاڑہ میں کوئی بلدی مسائل موجود نہیں ہیں اگر کوئی بلدی مسائل پیدا بھی ہوتے ہیں تو انہیں جنگی خطوط پر حل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کے محلہ نور خان اکھاڑہ میں سولہ اور سترہ نمبر وارڈ موجود ہیں وارڈ نمبر سولہ میں اگر کہیں پر بھی کوئی مسائل ہیں تو عوام اسکی نشاندہی کریں وارڈ نمبر 17 کے بلدی مسائل کو 16 نمبر وارڈ کے بتلانا یہ غلط بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے وارڈ 16 نمبر میں جتنے بھی اسٹریٹ لائٹ موجود ہیں سبھی کارکرد ہیں اگر کوئی لائٹ بند ہوجاتی ہے تو اس کو جلدازجلد درست کرنے کے اقدامات کیے جاتے ہیں اور نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہر صبح کچرہ صاف کرنے کے لیے بلدیہ کی گاڑی گشت کرتی ہے،مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئیے مچھر کُش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے اقدامات کیے جائیں گے، لیکن محلہ/وارڈ میں صفائی کے انتظامات میں عوامی تعاون بھی ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے محلہ نور خان اکھاڑہ کی تمام عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے گھروں کا کچرہ نالیوں میں ہر گزنہ ڈالیں صبح کے وقت میں بلدیہ کی گاڑی کچرہ اُٹھانے کے لیے آتی ہے اس میں کچرہ ڈالیں اور بلدی عملہ کا تعاون کریں سبھی مل کر کوشش کریں تو ہمارے محلہ میں صفائی ہوگی۔ انہوں نے وارڈ نمبر16 میں اگر کوئی بلدی مسائل پیدا ہوئے تو عوام راست طور پر ان سے رجوع ہونے کی بات کہی ہے۔