کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئےعوام فاصلے قائم رکھیں: منوج کمار
بسواکلیان: 13/جولائی (کے ایس) بسواکلیان میں کورونا وائرس کے حملے سے بچاؤ کے لئے اجتماعی طور پر عوام فاصلے قائم رکھتے ہوئے اور ماسک استعمال کرتے ہوئے اپنے مصروفیات میں لگ جائیں۔ کیونکہ بیدر ضلع میں بلخصوص بسواکلیان میں اس مہلک وائرس کے اثرات بہت زیادہ پائے جارہے ہیں۔ اس لئے عوام کو چاہئے کہ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے اپنے کام انجام دیں۔ جے.ای ماحولیات منوج کمار نے بسواکلیان کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیتوں کی سرکاری و غیر سرکاری افراد کو بتایا۔
اس موقع پر ہر بلدیہ وارڈکے اراکین اور آنگن واڑی ورکرس، ڈاکٹرس، بی.ایل.او، آشا ورکرس اور سماجی ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جسمیں ضروری طور پر ماسک استعمال کرنے اور فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا گیا۔ یاد رہے بسواکلیان میں اس مہلک مرض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور کچھ اموات بھی واقع ہوئے ہیں۔ جسکے پیشِ نظر یہ میٹنگ سی ایم سی آفیس واقع قلعہ گلی میں طلب کی گئی تھی۔