انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA): ’راضی‘ کوملا بہترین فلم کا ایوارڈ، عالیہ بھٹ بیسٹ ایکٹریس اوررنویرسنگھ کوبیسٹ ایکٹرکا ملاخطاب
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA) ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ممبئی میں بدھ کی دیر رات اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ IIFA نے اس درمیان 20 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹار شامل ہوئے اور کئی مشہور و معروف اداکاروں نے اپنا پرفارمنس بھی پیش کیا۔ جہاں تک ایوارڈ کی بات ہے، تو عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کو بالترتیب بہترین اداکارہ اور اداکار کا خطاب ملا۔ فلم ’راضی‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ کی مکمل فہرست درج ذیل ہے…