راہل گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے 3 سوال
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کورونا نئے ویرینٹ (ڈیلٹا پلس) کے حوالہ سے تین سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ڈیلٹا پلس ویرینٹ پر مودی حکومت سے سوال، اس کی جان اور روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہو رہی؟ ویکسین اس پر کتنی اثر دار ہے، پوری جانکاری کب ملے گی؟ تیسری لہر میں اسے قابو میں کرنے کا کیا منصوبہ ہے؟‘‘